• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جیریمی ہنٹ برطانیہ کےوزیر خارجہ ،ملکہ نے منظوری دیدی

جیریمی ہنٹ برطانیہ کےوزیر خارجہ ،ملکہ نے منظوری دیدی

برطانوی کابینہ میں ردو بدل کا سلسلہ جاری ہے،بورس جانسن کے استعفے کے بعد جیریمی ہنٹ کو برطانیہ کا نیا وزیر خارجہ نامزد کردیا گیا۔


جیریمی ہنٹ اس سے قبل تھریسامے کی کابینہ میں بطور وزیر صحت خدمات سر انجام دے رہے تھے۔ ملکہ برطانیہ نے جیریمی ہنٹ کی بطور وزیر خارجہ نامزدگی کی منظوری دے دی ہے۔

بورس جانسن نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ کا اعلان کیا تھا۔بریگزٹ کے وزیر ڈیوڈ ڈیوس کے استعفیٰ کے بعد برطانوی وزیر اعظم تھریسامے کے لیے بورس جانسن کا استعفیٰ دوسرا بڑا دھچکا ہے۔

تازہ ترین