جاپان میں سیلاب کی تباہ کاریاں جاری ہیں جہاں شدید بارشوں کی وجہ سے جہاں ایک طرف نظامِ زندگی درہم برہم ہو کر رہ گیاہے وہیں بڑے پیمانے پرکئی علاقے بھی زیرِ آب آگئے ہیں۔
جاپان کے منظرِ عام پر آنیوالی اس ویڈیو میں سیلاب کی صورت میں پانی کا بڑا ریلہ سڑکوں اور گلی کوچوں سے تیزی سے بہتااور گزرتادکھائی دے رہا ہے جو اپنے راستے میں آنیوالی ہر شر کو ساتھ بہائے لے جا رہا ہے۔
سڑکیں برساتی نالوں کو منظر پیش کر رہی ہیں جبکہ دکانوں اور گھروں میں بھی سیلابی پانی داخل ہو گیا ہے ۔