• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تاج محل مسجد میں غیر مقامیوں کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں ملی

تاج محل مسجد میں غیر مقامیوں کو نماز جمعہ کی اجازت نہیں ملی

بھارتی سپریم کورٹ نے تاریخی عمارت تاج محل میں غیرمقامیوں کی نماز جمعہ کی ادائیگی پر پابندی ختم کرنےکی اپیل مسترد کردی

بھارتی سپریم کورٹ کےجج جسٹس اے کے سکری اورجسٹس اشوک بھوشن نے تاج محل مسجدانتظامی کمیٹی کے سربراہ سید ابراہیم حسین زیدی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں موقف اختیارکیا گیا ہے کہ تاج محل مسجد میں آگرہ سے باہر کے رہائشیوں کو نماز جمعہ ادا کرنےاجازت نہیں، سپریم کورٹ اس پابندی کو ختم کرے، تاج محل مسجد میں جانے اور وہاں نماز جمعہ کی ادائیگی کی اجازت سب کو ملنی چاہیے۔

ججز نے ریمارکس دیے کہ مغلیہ دور کا شاہکار تاج محل دنیا کے7 عجوبوں میں شامل ہے، اسے محفوظ رکھنےکی ضرورت ہے، لوگ کہیں بھی اورکسی بھی مسجد میں نمازادا کرسکتےہیں، تاج محل جانا ہی کیوں ضروری ہے اس کی کوئی وجہ نظرنہیں آتی۔

تازہ ترین