• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رحیم یارخان: رشتے سے انکار پر خاتون کا قتل

رحیم یارخان: رشتے کے انکار پر خاتون کا قتل

رحیم یارخان میں خاتون کو سر عام قتل کر دیا گیا، لوگ دیکھتے رہے کسی نے مقتولہ کی کوئی مدد نہیں کی۔

پولیس کے مطابق مبینہ طور پر رشتے سے انکار پر خاتون کو خنجر کے وار کر کے بے رحمی سے قتل کر دیا گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ قتل کی واردات گزشتہ شب اسکیم نمبر 3 کی سڑک پر ہوئی، منیر نامی شخص نرس شمیم سے شادی کا خواہشمند تھا۔

پولیس کا مزید کہنا ہے کہ قتل کی واردات کی ویڈیو میں قاتل کو مقتولہ پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، اس دوران کئی شہری قریب سے گزرتے رہے، تاہم کسی نے قاتل کو نہیں روکا۔

پولیس ک یہ بھی کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق قاتل مقتولہ کا رشتہ دارہے، قتل کی واردات کا مقدمہ اب تک درج نہیں کیا گیا ہے۔

تازہ ترین