• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


برطانیہ میں ایک نوجوان نے ایک سو کے قریب اداروں میں اپلائی کرنے کے بعد دلبرداشتہ ہو کرنوکری تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا اور اپنا سی وی لے کر ریلوے اسٹیشن پر کھڑا ہو گیا۔

نوکری تلاش کرنے کا انوکھا طریقہ

  21سالہ کامران حسین نامی اس نوجوان نے لیورپورل اسٹیشن پرصبح ساڑھے پانچ بجے سے کھڑا ہونا شروع کیا اورآتے جاتے لوگوں میں اپنا سی وی تقسیم کیا جس کے بعد صرف دو دن میں ہی اسے ملازمت کی پیشکش ہوگئی۔

لندن کے علاقے ویلدمسٹو میں رہنے والے کامران نے لندن کے علاقے ویلدمسٹو میں رہنے والے کامران نے یونیورسٹی آف کینٹ سے اکاؤنٹنٹ اور فائنانس کی ڈگری لی ہے تاہم 100 اداروں کو ملازمت کے لئے اپنا سی وی ای میل کیا لیکن کہیں سے کوئی جواب موصول نہ ہوا۔

اس کے بعد اس نے مصروف ریلوے اسٹیشن پر لوگوں میں اپنا سی وی تقسیم کیا جس کے صرف دو دن بعد انہیں ملازمت کی پیشکش ہوگئی اور اب وہ ایک ادارے میں ملازمت کررہے ہیں۔


تازہ ترین