• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آرمینیا میں سالانہ واٹر فیسٹیول کا انعقاد


پاکستان سمیت دنیا کے مختلف ممالک اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں اور اسی گرمی کو دور بھگانے کیلئے آرمینیا میں واٹر فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں شرکاء نے ایک دوسرے پر پانی سے خوب وارکیا۔

جی ہاں، آرمینیا میں منعقد کئے جانے والے اس سالانہ واٹر فیسٹیول میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور ایک دوسرے پر پانی پھینک کر نہ صرف گرمی کو دور بھگایا بلکہ اس دلچسپ لڑائی کو خوب انجوائے کیا ۔

پر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس فیسٹیول کے دوران دلچسپ ڈانس پرفارمنس سمیت مختلف سرگرمیوں کا بھی انعقاد کیا گیا جس نے میلے کی رونقوں کو چار چاند لگا دیئے۔

تازہ ترین