• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی اسپائیڈر مین ایلن رابرٹ کا ایک اور نیا کارنامہ


حقیقی زندگی میں بھی لوگوں کو اسپائیڈر مین کے تخلیقی کردار نے اتنا متاثر کردیا ہے کہ اب عام لوگ بھی اس کردار کی خصوصیات اپناتے ان کا عملی مظاہرہ کرتے نہیں ہچکچاتے.

55 سالہ فرانسیسی باشندہ ایلن رابرٹ جس کا نک نیم اسپائیڈر مین ہے شاید اس کردار سے کچھ زیادہ ہی متاثر ہے اسی لئے وہ اب تک دنیا بھر کی100سے زائد بلند و بالا عمارتیں سر کر چکا ہے ۔

گذشتہ روز رابرٹ نے ہانگ کانگ کی165میٹر بلند فور سیزن ہوٹل بلڈنگ کو 35سے 40منٹ میں بناء کسی حفاظتی آلات کے سَر کرنے کا کارنامہ سر انجام دیا جسے دیکھنے سینکڑوں مقامی باشندے اور پولیس اہلکاربھی موجود تھے۔


تازہ ترین