• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکا کا سب سے بڑا مگر مچھ پارک سے پکڑا گیا


امریکا میں پبلک پارک سے13 فٹ کا خونخوار مگرمچھ برآمد کرلیاگیاہے جسے پارک سے پکڑا جانے والاامریکا کا سب سے بڑا مگر مچھ بھی قرار دیا جا رہاہے ۔

امریکی وائلڈ لائفکو فلوریڈا میں ایک عوامی پارک سے دیوہیکل مگر مچھ کی موجودگی کی اطلاع ملی تو انہوں نے فوری کاروائی کرتے ہوئے پارک کا رخ کیا جہاں پہنچ کرمگر مچھ کو بمشکل قابو میں کیا گیا تو پیمائش کرنے پر معلوم ہوا کہ یہ 13 فٹ لمبا ہے جو امریکا میں اب تک پکڑے گئے تما مگرمچھوں میں سب سے زیادہ بڑا ہے ۔

وائلڈ لائف ٹیم کے مطابق مگرمچھ کو طبی معائنے کے لیے اسپتال لے جایا گیا ہے جس کے بعد مگرمچھ کو مقامی چڑیا گھر منتقل کردیا جائے گا وائلڈ لائف حکام اور پولیس نے عوامی مقام پر خطرناک مگرمچھ کی موجودگی کی وجہ معلوم کرنے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔


تازہ ترین