• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فخر زمان کی تعریف کیوں کی؟ محمد کیف تنقید کی زد میں

فخر زمان کی تعریف کیوں کی؟ محمد کیف تنقید کی زد میں

بھارتیوں کی پاکستان سے نفرت کا ایک اور انداز سامنے آگیا ،فخر زمان کی بیٹنگ کی تعریف کرنے پر کرکٹر محمد کیف تنقید کی زد میں آگئے ۔

زمبابوے میں ہونے والے سہ فریقی ایونٹ میں پاکستانی اوپنر فخرزمان نے شاندار کھیل پیش کیا ۔وہ فائنل کے مین آف دی میچ سمیت سیریز کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ بھی لے اڑے ۔

پاکستانی اوپنر کی شاندار بیٹنگ کی تعریف کرنا بھارتی کرکٹر محمد کیف کو مہنگا پڑگیا ۔بعض بھارتی جل بھن گئے اور انہوں نے اپنے ہی کرکٹر کو تنقید کا نشانہ بناڈالا۔

سوشل میڈیا پر محمد کیف کے خلاف بعض بھارتیوں نے نفرت انگیز باتیں بھی کی ۔

تازہ ترین