• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دورہ زمبابوے پر گئی قومی ٹیم ہرارے میں پھنس گئی

دورہ زمبابوےپر گئی قومی ٹیم ہرارے میں پھنس گئی

پاکستان کر کٹ ٹیم ان دنوں دورہ زمبابوے پر ہے جہاںان کی تیاریوں کو شدید دھچکالگ گیااورٹیم سیکیورٹی مسائل کی وجہ سے ہرارے میں پھنس گئی ہے۔

ذرائع کےمطابق گرین شرٹس کو 13 جولائی سے بلاویو میں زمبابوے کے خلاف ایک روزہ میچ کھیلنا ہے اورٹیم جمعرات کویعنی میچ سے ایک روزقبل بلاویوپہنچے گی۔

تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کو سہ ملکی سیریز کے بعد اب زمبابوے سے 5ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کھیلنا ہے جس کا آغاز بلاویو میں 13 جولائی سے ہوگاجبکہ قومی ٹیم کو سیریز سے قبل پیر کی شام بلاویو روانہ ہونا تھاتاہم بس کے ذریعے کھلاڑیوں کا سامان پہلے ہی بھیج دیا گیا ہے۔

دوسری جانب مالی مسائل سے دوچار زمبابوے کرکٹ یونین کی عدم ادائیگی کی وجہ سے ہوٹل میں کمروں کی بکنگ ختم ہو گئی اور کھلاڑی ایئرپورٹ پہنچے تو پیغام ملا کہ ’ہوٹل میں کمروں کی عدم دستیابی‘ کے سبب بلاویو جانا ملتوی ہو گیاجبکہ پاکستان ٹیم کے بعض کھلاڑیوں کو بلاویو میں سیکورٹی خدشات تھےتاہم اب یہ مسئلہ حل ہوگیاہے۔

واضح رہے کہ زمبابوے میں30 جولائی کو انتخابات منعقد ہوں گےجبکہ23 جون کو بلاویو کے وائٹ سٹی اسٹیڈیم میں صدر ایمرسن ایم نگاگوا کی ریلی میں دھماکے سے2 افراد ہلاک اور49 زخمی ہو گئے تھےاور واقعے پرآسٹریلیا کو شدید سیکورٹی خدشات تھے مگر پھر ٹیم دورے پر رضامند ہو گئی تھی۔

تازہ ترین