• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
جاپان ، چین،بھارت میں بارشوں نے تباہی مچادی

جاپان،چین اور بھارت کے مختلف شہروں میں بارشوں نے تباہی مچادی۔صرف جاپان میں ہلاکتوں کی تعداد 156تک پہنچ گئی ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جاپان کے جنوب مغربی حصوں میں بارشوں اور لینڈسلائیڈنگ سے ہونے والی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔

چین کے جنوب مغربی اور مشرقی حصوں میں بارشوں سے ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ہے ۔دوسری طرف ممبئی میں بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوچکی ہے ۔

جاپان کے مغربی علاقوں میں بارشوں کے بعد سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے کئ سو گھر تباہ ہوچکے ہیں۔ حالیہ بارشوں سے ہونے والی ہلاکتوں کو 3دہائیوں میں سب سے زیادہ قرار دیا جارہا ہے ۔

ریسکیو اہلکار ملبے اور کیچڑ میں لاپتہ افرادکی تلاش کاکام جاری رکھے ہوئے ہیں۔دریاؤں کا پانی آبادی میں داخل ہونے کے خدشے کے پیش نظر 20 لاکھ سے زائد افراد کا انخلاہواہے۔

تازہ ترین