• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عالمی کپ: سیمی فائنل میں آج فرانس اور بیلجیئم مدمقابل

عالمی کپ: سیمی فائنل میںآج فرانس اور بیلجیئم مدمقابل

روس میں جاری فیفا ورلڈکپ 2018آج پہلا سیمی فائنل ٹکرائو ہوگا اور فائنل میں اینٹری کے لیے فرانس اور بیلجیئم کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ایونٹ میں فرانس نے 3میں سے 2 گروپ میچز جیتےجبکہ ایک ڈرا کیا،ناک آؤٹ مرحلے میں لیونل میسی کی ارجنٹینا کو زیر کیاجبکہ کوارٹر فائنل میں یوراگوئے کو باہر کیاتاہم اسٹار کھلا ڑیوں سے سجی فرانسیسی ٹیم کا آج سامنا کرے گی۔ باصلاحیت بیلجیئم کا جنہوں نے تینوں گروپ میچز میں فتح سمیٹی،ناک آؤٹ مین جاپان کو ہرایااورکوارٹر فائنل میں برازیل کوبھی گھر بھیجاتھا۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں آج 74ویں بار آمنے سامنے ہوں گی جبکہ آخری بار یہ ٹیمیں 1986 کے عالمی کپ میںتیسرے پوزیشن کےلیے ٹکرائیں  تھیںجہاں فرانس نے بیلجیئم کو 2-4 سے ہرا دیا تھا۔

پہلا سیمی فائنل مقابلہ پاکستانی وقت کےمطابق رات گیارہ بجےشروع ہوگا جس کےلئے سینٹ پیٹرزبرگ کا میدان ہائوس فل ہے۔

تازہ ترین