گذشتہ دنوں بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سونالی باندرے نے سوشل میڈیا پر کینسر کے مرض میں مبتلا ہونے کی خبر سنا کر لاکھوں مداحوں کو دکھی کردیا تھا تاہم اس بار انہوں نے یہ پیغام دیا ہے کہ انکا حوصلہ اب بھی بلند ہے۔جی ہاں سونالی باندرے نے کینسر کے علاج کیلئے اپنے بال کٹواتے ہوئے تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کردی ہیں۔
نیو یارک میں زیر علاج سونالی نے اپنی تصاویر جاری کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو یہ پیغام بھی دیا ہے کہ وہ اکیلی نہیں اوراس مرض سے مقابلہ کرنے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔سونالی کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔