• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھائی لینڈ کے قصبے میں صبح سویرے طیارہ کھڑا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

تھائی لینڈ کے قصبے میں صبح سویرے طیارہ کھڑا دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے

تھائی لینڈ کے قصبے Chai Nat میں صبح سویرے فصلوں کے درمیان ایک بوئنگ سات سو سنتالیس طیارہ کھڑا دیکھ کر مقامی افراد حیران رہ گئے اور ایک دوسرے سے اس سے متعلق سوالات کرنے لگے۔


کافی دیر بعد زمین کے مالک نے اس راز سے پردہ اْٹھاتے ہوئے یہ اعلان کیا کہ در اصل یہ جہاز ناکارہ ہے جو اس نے نیلامی کے بعد خرید لیا ہے۔

دوسری جانب قصبے کے رہائشی افراد کا کہنا تھا کہ انہوں نے زندگی میں پہلی مرتبہ اپنے سامنے جہاز دیکھا جو ان کے لیے کسی خواب سے کم نہ تھا۔

تازہ ترین