• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
 بیلجیم کو شکست، فرانس فائنل میں پہنچ گیا

امٹیٹی کے شاندار اور فیصلہ کن گول کی بدولت فرانس نے بیلجیئم کو شکست دے کر ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

پہلا ہاف بغیر کسی گول کے برابر رہا ۔ 51 ویں منٹ میں کارنر کی ہٹ پر امٹیٹی نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو فتح دلائی۔

دونوں ٹیموں کے درمیان مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا ،جس میں کھلاڑیوں نے کئی فائول کئے، بیلجیئم نے فتح کیلئے ہرممکن کوشش کی اور مخالف کھلاڑیوں کو دھکے بھی دیئے۔بیلجیئم کو 3 اور فرانس کو 2 یلو کارڈز کا سامنا کرنا پڑا۔

سینٹ پیٹرز برگ کے کرستوسکی اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ ابتدا سے ہی سنسنی خیز رہا۔

فرانس کی ٹیم نے 1998ء میں ورلڈ کپ فٹ بال کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔ ورلڈ کپ 2018ء کے فائنل میں اس کا مقابلہ دوسرے سیمی فائنل کی فاتح انگلینڈ یا کروشیا کی ٹیم سے ہوگا۔

دوسرا سیمی فائنل بدھ کو ماسکو کے لوزنیکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

1986ء کے بعد بیلجیئم نے ورلڈ کپ فٹ بال ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں جگہ حاصل کی تھی۔

میچ کا آغاز انتہائی سنسنی خیز تھا۔ پہلا ہاف میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے کے گول پر کئی اٹیک کئے لیکن کامیابی نہیں ملی۔ اس ہاف میں گیند پرزیادہ ترقبضہ بیلجیئم کا رہا۔

بیلجیئم نے پہلے ہاف میں 7 فائول کئے۔ اسے 4کارنر جبکہ فرانس کو 2کارنر ملے۔ اس ہاف میں فرانس کے کھلاڑیوں نے 2 ہٹس لگائیں جو ٹارگٹ پر تھیں جبکہ بیلجیئم کے ایک کھلاڑی نے ٹارگٹ پر ہٹ لگائی جسے گول کیپر نے کلیئر کیا۔

دوسرے ہاف فرانس کے کھلاڑیوں کھیل پر چھائے رہے اور 5 منٹ بعد ہی کارنر کی ہٹ پر امٹیٹی نے ہیڈر کے ذریعے خوبصورت گول کرکے اپنی ٹیم کو ایک صفر کی برتری دلا دی۔

4 منٹ بعد فرانسیسی کھلاڑیوں نے عمدہ موو بنا کر بیلجیئم کے گول پر 2مسلسل اٹیک کیے ۔بیلجیئم کے دفاعی کھلاڑیوں نے ان حملوںکو ناکام بنایا۔

بیلجیئم کے کھلاڑیوں نے میچ میں واپس آنے کی ہرممکن کوشش کی لیکن اسپین کے گول کیپر نے ان کی کوششوں خوبصورت انداز میں ناکام بنایا۔

فرانس کی ٹیم میںٹولیسو کو میٹوئیڈی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاجبکہ بیلجیئم کی ٹیم میں ڈیم بیلے کو میونائر کی جگہ دی گئی۔

فرانس کی ٹیم میں لوریس، پاوارڑ، وا رنے، امٹیٹی، ہرنانڈیز، پوگبا، کانتے، ایم باپے،گریزمین، ماٹوڈی اور جیراڈپر جبکہ بیلجیئم کی ٹیم کوٹوئس، چادلی، ایلڈرویرلڈ، کومپانی، ورٹونگہین، وسیل، ڈیم بیلے، ڈی برئونے، فیلٹیانی، ای ہیزرڈ، لوکاپر مشتمل تھی۔

تازہ ترین