• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
کراچی: دو بچے دلدل میں گر کر جاں بحق

کراچی کے علاقے مبینہ ٹائون میں دو بچے دلدل میں گر کر جاں بحق ہو گئے، جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں 3افراد زخمی ہوگئے۔

مبینہ ٹائون میں دلدل میں گرنے سے دو بچے جاں بحق ہو گئے، پولیس کے مطابق بچوں کی عمریں 5اور 7سال ہیں،جن کی لاشوں کو اسپتال منتقل کیا گیاہے۔

ادھرشارع فیصل پر چھوٹا گیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کی شناخت فرحان اور حنیف کے نام سے ہوئی ہے۔

ملیر سٹی غازی ٹائون میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے18سالہ مسیم نامی لڑکا زخمی ہو گیا، پولیس کے مطابق دو موٹر سائیکل سوار نامعلوم ملزمان نے پہلے اس پر تھپڑوں سے تشدد کیا اور پھر فائرنگ کرکے زخمی کر دیا۔

تازہ ترین