• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


یوں تو آپ نے اکثر افراد کو زبردستی اپنے مطالبات منواتے ہوئے دیکھا ہوگا لیکن جناب یہاں تو جانور بھی دادا گیری پر اُتر آئے ہیں۔یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس ہاتھی کو ہی دیکھ لیں جس نے کھانے کے حصول کیلئے بس پر دھاوا بول دیا۔

جی ہاں، یہ مناظرسری لنکامیں دیکھے گئے جہاں ایک بس ڈرائیور سڑک سے گزر رہا تھا کہ اچانک ہاتھی آگیا اور بھوک سے ستائے ہاتھی نے نہ صرف بس کا راستہ روکا بلکہ اپنی سونڈ سے بس پر دھاوا بول دیا اوراپنی سونڈ سے کیلے چرا کر ہی ڈرائیور کی جان چھوڑی۔

ہاتھی کے جانے پر جہاں بس ڈرائیورنے جان بچنے پر شکر ادا کیا وہیں بس میں موجود افراد نے بھی سکوب کا سانس لیا اور اپنی مزل کی جان روانہ ہوگئے۔

تازہ ترین