• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ڈی ایم اے کا سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز کو خط

پی ڈی ایم اے کا سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز کو خط

مون سون بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے اور اس کے ساتھ ہی موسلا دھار بارشوں کی پیش گوئی کے بعد پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی نے سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز کو خط لکھ دیا۔

پراونشل ڈیزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے سیکریٹریز، کمشنرز اور ڈی سی اوز کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ جمعرات سے مون سون کی بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہوگا۔

خط کے متن کے مطابق بالائی پنجاب، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانولہ، لاہور اور فیصل آبادمیں شدید بارشوں کا امکان ہے، جس کے پیشِ نظر ممکنہ حادثات سے بچنے اور مسائل سے نمٹنے کے لیے تمام انتظامات مکمل کئے جائیں۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پاکستان آمد کی پیش گوئی کی ہے اس کے ساتھ ہی بالائی علاقوں میں بارشیں بھی شروع ہوگئی ہیں۔

تازہ ترین