• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
, ,

پانی سے آکسیجن بنانے کا طریقہ مل گیا، مریخ پر آبادکاری ہو سکے گی؟


کراچی (نیوز ڈیسک) سرخ سیارے مریخ پر انسانی آبادکاری کا خواب پورا ہونے کی راہ ہموار ہوتی نظر آ رہی ہے کیونکہ محققین نے صفر کششِ ثقل میں پانی سے آکسیجن گیس تیار کرنے کا طریقہ دریافت کر لیا ہے۔ سائنس میگزین کی رپورٹ کے مطابق۔

کیلیفورنیا انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی نے حال ہی میں سائنسی جریدے میں مقالہ شایع کیا ہے جس میں پانی سے ہائیڈروجن اور آکسیجن بنانے کا طریقہ بتایا گیا ہے۔

پانی سے آکسیجن بنانے کا طریقہ مل گیا، مریخ پر آبادکاری ہو سکے گی؟

نیچر کمیونیکیشن جریدے میں ان امکانات کا ذکر کیا ہے جن کے ذریعے پانی سے خلائی جہاز کے ایندھن کیلئے ہائیڈروجن اور زندگی کیلئے آکسیجن بنائی جا سکتی ہے اور اس کیلئے صفر کشش ثقل کے ماحول میں ایک سیمی کنڈکٹر مواد اور سورج (یا پھر ایک روشن ستارے) کی روشنی کی ضرورت ہوگی۔

اس طرح پانی سے دو عناصر، یعنی ہائیڈروجن اور آکسیجن، علیحدہ کیے جا سکیں گے۔

اگرچہ یہ طریقہ قابل عمل ہے لیکن زمین پر ہائیڈروجن کی اضافی مقدار کو جمع کرنے کیلئے ہائیڈروجن ری فلنگ اسٹیشنز بنانا ہوں گے۔

طویل عرصہ تک ماہرین خلا میں مختلف مشنز کے دوران یہی دو کیمیائی عناصر تلاش کرتے آئے ہیں اور مستقبل میں سیاروں پر بننے والی انسانی آبادیوں کے قیام کی راہ ہموار کر سکتے ہیں۔ برطانیہ کی سوانسی یونیورسٹی میں توانائی کے شعبے میں سینئر لیکچرر ڈاکٹر چارلس ڈَنِل کا کہنا ہے کہ یہ نئی تحقیق انسانوں کیلئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

خلائی ایجنسیوں اور نجی کمپنیوں نے پہلے ہی جدید منصوبوں کا اعلان کیا ہے کہ آئندہ چند برسوں میں وہ انسانوں کو مریخ پر بھیجیں گی اور بالآخر آبادکاری شروع کی جائے گی، اور جیسے جیسے زمین سے قریب مختلف ستاروں کے جھرمٹ میں زمین جیسے سیارے مل رہے ہیں ویسے ہی خلائی سفر کیلئے جوش و جذبہ بڑھتا جا رہا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین
تازہ ترین