• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ن لیگ کی رجسٹریشن، نام تبدیلی کی درخواستوں پر انتخابات کے بعد فیصلہ کا اعلان

ن لیگ کی رجسٹریشن، نام تبدیلی کی درخواستوں پر انتخابات کے بعد فیصلہ کا اعلان

اسلام آباد(طاہرخلیل)الیکشن کمیشن نے مسلم لیگ(ن)کیخلاف پارٹی کانام تبدیل کرنے سے متعلق درخواستوں پر انتخابات کے انعقادتک کوئی بھی فیصلہ نہ کرنے کااعلان کردیاہے،الیکشن کمیشن کاکہناہےایکشن میں 14روز رہ گئے ہیں،ہم الیکشن تک اس پرکوئی فیصلہ نہیں کر سکتے، الیکشن انتخابی نشان پرہو گااورنشان پرآپکاکوئی اعتراض نہیں ہےاس موقع پرپارٹی کانام ختم نہیں کر سکتے،نیا پنڈوراباکس کھل سکتا ہے،مسلم لیگ(ن)کی رجسٹریشن منسوخ اورپارٹی نام سے نوازکانام ختم کرنے کیلئے4 درخواستیں دائر کی گئی ہیں۔ درخواستوں کی سماعت ممبر سندھ غفار سومروکی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی،مسلم لیگ ن کے وکیل اظہر جدون ،درخواست گزارخرم نوازگنڈاپور اورانکے وکیل نیاز انقلابی الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے، وکیل کاکہناتھانواز شریف پرجرم ثابت ہواہے وہ انٹرنیشنل کریمنل ہیں،انٹرنیشنل کریمنل کے نام پرپارٹی چلائی جا رہی ہے،انکے نام سے پارٹی نہیں چل سکتی ، چاہتے ہیں ن لیگ میں سے ن ہٹایاجائےاور مسلم لیگ ن کوانتخابی مہم میں ایک کریمنل نوازشریف کی تصاویرلگانے سے روکا جائے ، ممبر پنجاب الطاف ابراہیم نے ریمارکس دیئے کہ بیلیٹ پیپرزچھپ چکے ہیں،آپکاموقف انتخابات کے بعدسنیں گے،انتخابات کے انعقادتک اس حوالےسے کوئی فیصلہ نہیں کرینگے،سماعت 15 اگست تک ملتوی کر دی گئی ۔ 

تازہ ترین