• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس ایمنسٹی اسکیم، 1769 ارب کے خفیہ اثاثے ظاہر، 97 ارب روپے کا ٹیکس جمع

اسلام آباد (کامرس رپورٹر) 8اپریل سے نافذ العمل ٹیکس ایمنسٹی سکیم کے تحت اب تک مجموعی طور پر1769 ارب روپے کے خفیہ اثاثے ظاہر کر دیئے گئےہیں جن سے 97ارب روپے کا ٹیکس موصول ہو گیا ہے،55225 افراد نے 577 ارب بیرون،1192 ارب روپے کے اندرون ملک اثاثےظاہر کئے،40 ارب ڈالر پاکستان واپس لائے گئے، وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق اسکیم سے 55225 افراد نے 577 ارب روپے مالیت کے بیرون ملک اپنے خفیہ اثاثوں کوظاہر کیا اور 36ارب روپے کا ٹیکس جمع کر ایا جبکہ اندرون ملک 1192 ارب روپے کے خفیہ اثاثوں اور دولت کو ظاہر کیا گیا اور 61 ارب روپے ٹیکس جمع کرایاگیا، بیرون ملک سے 40 ارب ڈالر پاکستان واپس لائے گئے، ایمنسٹی سکیم بیرون ملک اثاثوں غیر منقولہ اور منقولہ دونوں قسم کے اثاثوں پر لاگو ہوتی ہے جن میں بنک اکائونٹس ،حصص اور گروی رکھی گئی جائیداد شامل ہے، 2 سے 5 فیصد ٹیکس ادائیگی پر خفیہ اثاثوں اور کالے دھن کو سفید کیا جاسکتا ہے، پاکستان میں وطن واپس لائے جانیوالے اثاثوں پر دوفیصد ٹیکس جمع کرانا ہوگا، مقامی اثاثوں میں تمام قسم کے اثاثے شامل ہیں جن میں اندرون ملک اثاثوں اور دولت تمام آمدن اور اثاثے شامل ہیں اور اس پر دو سے پانچ فیصد ٹیکس لاگو ہوگا ٹیکس کی مقدار اثاثوں کی نوعیت پر منحصر ہے ، سکیم سے استفادہ کرنیوالوں کو مکمل تحفظ حاصل ہوگا انکے نام خفیہ رکھے جائیں گے جبکہ کسی قانون کے تحت ان افراد کی شناخت اور معلومات کو استعمال میں نہیں لایا جاسکے گا۔

تازہ ترین