• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

الیکشن کمیشن فیس بک پر آفیشل پیج بنائے، فیس بک انتظامیہ

الیکشن کمیشن فیس بک پر آفیشل پیج بنائے، فیس بک انتظامیہ

فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو پیشکش کی ہے کہ الیکشن کمیشن فیس بک پر آفیشل پیج بنائے ، ووٹرز تک پیغامات پہنچائیں گے تاہم الیکشن کمیشن کے حکام نے انکار کر دیا ، باقاعدہ جواب الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد دیا جائے گا ۔

فیس بک انتظامیہ نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کو تحریری پیش کش کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن انتخابات کو شفاف بنانے کی مہم فیس بک اکاؤنٹ سے کرے ، ووٹرز تک رسائی اور انتخابی عمل کی اپ ڈیٹس کے لیے الیکشن کمیشن فیس بک پر آفیشل پیچ بنا لے ۔

ذرائع کا کہنا ہے الیکشن کمیشن حکام نے فیس بک انتظامیہ سے یہ کہتے ہوئے معذرت کر لی ہے کہ یو این ڈی پی اور ڈی اے آئی الیکشن کمیشن کے آفیشل پارٹنر ہیں جو سوشل میڈیا پرووٹرز کو تمام پیغامات پہنچانے میں موثر معاونت فراہم کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن سوشل میڈیا پر براہ راست کوئی سرگرمی نہیں کرتا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فیس بک انتظامیہ کو باضابطہ جواب الیکشن کمیشن کی منظوری کے بعد دیا جائے گا ۔

تازہ ترین