• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود، بوندا باندی کا امکان

کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود، بوندا باندی کا امکان

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ ساتھ بوندا باندی کا امکان بھی ہے۔

صبح سویرے شہر قائد کے کچھ علاقوں میں بادلوں کا ڈیرہ رہا تو باقی پر دھوپ کا راج تھا، شہر میں کئی روز سے دھوپ چھاؤں اور ہلکی بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

کراچی کے شہری کھل کر ہونے والی بارش کے لیے ترس گئے ہیں اور منتظر ہیں کہ کب برسنے والے بادل یہاں کا رخ کرتے ہیں اور کب جل تھل ایک ہوتا ہے۔

گزشتہ ماہ محکمہ موسمیات کی جانب سے شہر قائد کے لیے تیز بارش کی پیش گوئی کے باوجود بادلوں نے یہاں برسنے سے انکار کر دیا تھا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے ملک کےبالائی علاقوں میں داخل ہونے والی مون سون ہواؤں میں آج سے تیزی آنے کا امکان ہے۔

آج سےاتوار کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، خیبر پختون خوا، فاٹا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش کا امکان ہے ۔

ملتان اور جنوبی پنجاب کے کچھ شہروں میں آج موسم خشک اور گرم ہے جبکہ بارش کا بھی کوئی امکان نہیں ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ہفتے اور اتوار کے دوران سندھ اورشمالی بلوچستان میں بھی کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین