• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ریحام خان کی کتاب منظر عام پرآگئی

ریحام خان کی کتاب ’’ریحام خان‘‘ منظر عام پر آگئی ہے،کتاب کسی پبلشر نے نہیں چھاپی بلکہ یہ کتاب ایمازون کے ٹیبلٹ کنڈل پر جاری کی گئی ہے۔

ریحام خان کی کتاب منظر عام پرآگئی

کتاب میں عمران خان کے ساتھ بطور بیوی گزارے گئے وقت کا ریحام خان نے بڑی تفصیل کے ساتھ تذکرہ کیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیئے:ریحام کی کتاب شائع کرانے میں مدد نہیں کی، حسین حقانی

ریحام خان نے کتاب کی قیمت 9 اعشاریہ 99 ڈالرزرکھی ہے اور اس کتاب کو صرف آن لائن ہی پڑھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:ریحام کی کتاب  کے پیچھے شریف برادران ہیں‘عمران

اینکرپرسن منیب فاروق نے جیو ٹی وی مارننگ شو میں گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ انہوں نے کتاب کی مصنف ریحام خان سے اس سلسلے میں انٹرویو کیا ہے جس کے دوران انہوں نےمصنف سے پوچھا کہ آپ نے کتاب میں جوکچھ بھی تحریر کیا ہے کیا اس کے مندرجات سے آپ مکمل طور پرمطمئن ہیں تو ریحام خان کا کہنا تھا کہ وہ مکمل طور پر اس کتاب کے مندرجات سے مطمئن ہیں اور اللہ کو جواب دہ ہیں ۔یہ انٹرویو آج جیو ٹی وی پر نشر کیا جائے گا ۔

کتاب کی اشاعت پر عمران خان کی انتخابی مہم پر کتنا اثر پڑے گا اس سوال کے جواب میں منیب فاروق کا کہناتھا کہ وہ سمجھتے ہیں اس کتاب کی عام انتخابات سے قبل اشاعت سے عمران خان کے ووٹرز کی رائے پر اثر نہیں پڑے گا اور اس بنیاد پر ان کی رائے میں تبدیلی کا امکان نہیں.

جیو ٹی وی کے مارننگ شو میں بات چیت کرتے ہوئے منیب فاروق نے کہا کہ ریحام کی کتاب کا بیشتر حصہ ان دنوں پر مشتمل ہے جس عرصے میں ری حام خان عمران خان کی بیوی رہیں۔


تازہ ترین