• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن کافائنل ٹریلر جاری


ڈریکولا، مونسٹرز اور چڑیلوں بھوتوں کے شوقین تیار ہو جائیں، 2012اور2015میں باکس آفس پر دھوم مچانے والی ہالی ووڈ اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم سیریز ہوٹل ٹرانسلوانیا کا پریکوئل بھی تیار کر لیا گیا ہے جس کا فائنل ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

فلم  ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن کافائنل ٹریلر جاری

کامیڈی اور ڈرامے سے بھرپور اس فلم 'ہوٹل ٹرانسلوانیا3؛ سمر ویکیشن کو جینڈی ٹرٹاکووسکی نے ڈائریکٹ کیا ہے جبکہ فلم کی کہانی ڈریکولا اور اس کے خاندان کے گِرد گھوم رہی ہے جس نے بھوتوں ، چڑیلوں اور خطرناک بلاؤں کے لئے ایک عالیشان ہوٹل قائم کیا ہوتا ہے تاہم اس سلسلے کی تیسری فلم میں یہ ڈریکولا اپنے مہمانوں کے ساتھ ایک لگژری کروز شپ میں گرمیوں کی چھٹیاں گزارنے سمندر کے سفر پر نکلتا ہے۔

میل مرڈوکاکی پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کے دلچسپ اینیمیٹیڈکرداروں کے ڈائیلاگ ہالی وڈ کے معروف اداکار ایڈم سینڈلر، کیون جیمز، سلیناگومیز،کیگن مائیکل،اشربلنکوف اور ڈیوڈاسپیڈکی آواز وں میں ریکارڈ کروائے گئے ہیں۔

65ملین ڈالر لاگت سے مکمل ہونیوالی اس تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم کو سونی پکچرز کے بینر تلے کل13جولائی کوسنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دیا جائیگا۔


تازہ ترین