• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ملالہ ڈے پر پیغام

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب کا ملالہ ڈے پر پیغام

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹرحسن عسکری نے پاکستان کی بیٹی ملالہ یوسف زئی سے منسوب دن ’ملالہ ڈے‘ پر پیغام دیا ہے۔

نگراں وزیراعلیٰ پنجاب ڈاکٹر حسن عسکری کا اپنے پیغام میں کہنا ہے کہ ملالہ یوسف زئی نے جہالت کے اندھیروں میں علم کی شمع روشن کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملالہ نے انتہا پسندوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا،ان کی جرأت، عزم کی علامت اور قوم کے لیے باعث فخر ہے۔

ڈاکٹر حسن عسکری نے یہ بھی کہا کہ ملالہ ایک جدید، تحمل اور برداشت کے حامل پاکستان کا اصل چہرہ ہے، ان کی فروغ تعلیم اور انتہا پسند رجحانات کے خاتمے کیلئے جدوجہد لائق تحسین ہے۔

تازہ ترین