• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی این ایس سیف کا جدہ کی بندرگاہ کا دورہ


پاک بحریہ کے جہاز پی این ایس سیف کا سعودی عرب کی بندرگاہ جدہ کا دورہ، رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز و جوانوں نے جہا زکا استقبا ل کیا۔

ترجما ن پاک بحریہ کے مطابق پی این ایس سیف کی بحر ہند کے علاقے میں موجودگی پاک بحریہ کے حال ہی میں شروع کئے گئے ریجنل میری ٹائم سیکورٹی پٹرولز کا حصہ ہے۔

پی این ایس سیف کا جدہ کی بندرگاہ کا دورہ

اس دورہ کے موقع پر پی این ایس سیف کے عملے نے رائل سعودی نیول فورسز کے مختلف یونٹس کا دورہ بھی کیا ، جبکہ سعودی عرب میں پاکستانی سفیراور رائل سعودی نیول فورسز کے آفیسرز و جوانوں نے بھی پی این ایس سیف کا دورہ کیا۔

ترجمان پاک بحریہ نے بتایا کہ ریجنل میری ٹائم سکیورٹی پٹرولزکا مقصد بحری دہشت گردی اور بحری قذاقی سے تحفظ فراہم کرنا اور خطے میں بحری امن و استحکام کو یقینی بنانا ہے۔

تازہ ترین