• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


امریکا میں سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول کا انعقاد کیا گیا جس میں رنگ برنگی غباروں سے آسمان پر خوبصورت رنگ بکھر گئے۔

امریکی ریاست Illinoisکے گاؤں Lisleمیں منعقد ہونے والے اس سالانہ ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں امریکا سمیت مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والی ٹیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی منعقد ہونے والے اس ہاٹ ایئر بیلون فیسٹیول میں درجنوں رنگ برنگی دیوہیکل غباروں نے جہاں آسمان پر خوبصورت نظارہ ترتیب دیا وہیں اس نظارے کو دیکھنے کیلئے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کر کے فیسٹیول کی رونقوں میں چار چاند لگا دیئے اور خوب انجوائے کیا۔

تازہ ترین