• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

کترینہ کو مداحوں کے ساتھ سیلفی نہ بنانا مہنگا پڑگیا


بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کو کینیڈا میں مداحوں کے ساتھ سیلفی نہ بنانا مہنگا پڑگیا۔

کترینہ ان دنوں سلمان خان کے ساتھ ’دبنگ ٹورز‘ پر کینیڈا میں موجود ہیں جہاں انہیں کئی شوز میں پرفارم کرنا ہے۔

اداکارہ کی ٹورنٹو کی سڑکوں پر گھومنے کی ویڈیو سوشل میڈیا میں زیر گردش ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان خان کے مداح اپنے ساتھ تصویر نہ بنوانے پر کترینہ کیف سے بدتمیزی کررہے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف کینیڈا میں شاپنگ کرکے واپس روانہ ہونے کے لیے گاڑی کی طرف جانے لگیں تو وہاں موجود مداحوں نے ان کے ساتھ تصویریں بنانے کی ضد کی تاہم اداکارہ نے انکار کردیا۔

مداحوں کو کترینہ کیف کا انکار پسند نہیں آیا تو انہوں نے ان پر  جملے بازی شروع کردیے اور کہا کہ ’ہم سلمان خان کے مداح ہیں اور انہیں دیکھنے کے لیے یہاں آئے ہیں‘۔

  لوگوں نے  یہ بھی کہا کہ کترینہ کو اپنا رویہ درست کرنے کی ضرورت ہے۔

اس جملے بازی پر کترینہ غصے میں آگئیں اور رک کر مداحوں کو جواب دینے لگیں۔ کترینہ نے کہا کہ وہ بہت زیادہ تھکی ہوئی ہیں اس لیے سب کے ساتھ تصویر نہیں بناسکتیں۔

واضح رہے سلمان خان کے ’دبنگ ٹورز‘ میں سوناکشی سنہا، کترینہ کیف، جیکولین فرنینڈس، ڈیزی شاہ سمیت کئی اداکار شامل ہیں جنہوں نے پہلے امریکا کے کئی شہروں میں شوز کیے اور اب کینیڈا میں پرفارم کررہے ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین