• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی پولیس اہلکار کافٹبال کے دیوانوں کے ساتھ رقص کا شاندار مظاہرہ


یوں تو پولیس کا کام مجرموں کا پیچھا کرتے ہوئے اُنہیں کیفرکردار تک پہنچانا ہے لیکن کچھ پولیس اہلکار ویڈیو میں دکھائی دیتے اس پولیس آفیسر جیسے زندہ دل بھی ہوتے ہیں جس کی ڈانس پرفارمنس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔

جی ہاں، برطانیہ سے تعلق رکھنے والے پولیس اہلکار کو ہی دیکھ لیں جس نے رقص کا شاندار مظاہرہ کر کے ماہر ڈانسرز کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

یہ دلچسپ پرفارمنس اُس وقت دیکھی گئی جب کچھ نوجوان فٹبال ورلڈکپ کا میچکے کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کی ٹیم کی جیت کا جشن منتے ہوئے دانس کر رہے تھے کہ اس دوران ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار نے بھی نوجوانوں کے ساتھ خوب ڈانس کیا اور اپنی پرفارمنس سے وہاں موجود افراد کو خوب محظوظ کیا جبکہ یہ ویڈیوانٹرنیٹ پر بیحد مقبول ہوچکی ہے جسے اب تک لاکھوں افراد دیکھ چکے ہیں۔

تازہ ترین