• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال: عمران خان 18 جولائی کو طلب

سرکاری ہیلی کاپٹر کا استعمال: عمران خان 18 جولائی کو طلب

قومی احتساب بیورو نے خیبرپختونخوا کے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق کیس میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کو 18جولائی کو طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب نے سرکاری ہیلی کاپٹر کے استعمال سے متعلق سوالنامہ تیار کرلیا ہے ۔ یہ سوالات عمران خان سے پوچھے جائیں گے ۔

جیو نیوز کے مطابق چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال نے 2 فروری کو عمران خان کی جانب سے خیبرپختونخوا حکومت کے 2 ہیلی کاپٹرز کو غیرسرکاری دوروں کے لئے نہایت ارزاں نرخوں پر استعمال کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دیا تھا۔

نیب کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا تھا کہ عمران خان نےایم آئی 17 پر 22 گھنٹے اور ایکیوریل ہیلی کاپٹر پر 52 گھنٹے پرواز کی اور اوسطاً 28 ہزار روپے کے حساب سے 74 گھنٹوں کے 21 لاکھ 7 ہزار 181 روپے ادا کیے۔

تازہ ترین