• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

909اعشاریہ 6سینٹی میٹر لمبے ناخن 66سال بعدکٹ گئے


دنیا میں ایسے لوگوں کی کمی نہیں جو غیر معمولی کارنامے سر انجام دینے کی خواہش میں کچھ ایسے حیرت انگیز اور انوکھے کام کرگزرتے ہیں جو دنیا بھر میں ان کی شہرت کا سبب بھی بن جاتے ہیں۔

بھارت سے تعلق رکھنے والے 82سالہ Shridhar Chillal کا شمار بھی ایسے ہی لوگوں میں کیا جائے تو غلط نہ ہو گا جس کے بائیں ہاتھ کے ناخنوں کی مجموعی لمبائی 909.6سینٹی میٹر تک ہے ۔

909اعشاریہ 6سینٹی میٹر لمبے ناخن 66سال بعدکٹ گئے

مہاراشٹرامیں رہائش پذیر شری دھرنے 1952سے اپنے ایک ہاتھ کے ناخن بڑھا رکھے تھے جن کے ایک ناخن کی لمبائی 186.6سینٹی میٹر تک ہے۔شر دھر کا نام بائیں ہاتھ کے طویل ترین ناخن رکھنے والے شخص کی حیثیت سے گینز ریکارڈ بک کے نئے ایڈیشن میں شامل کیا گیا تھا تاہم اب شری دھر نے اپنے ناخن کٹوا کر میوزیم میں عطیہ کر دئیے ہیں۔

ہاتھ کے تمام ناخنوں کے مجموعی لمبائی 30فٹ بنتی تھی تاہم اب انہوںنے اپنے یہ عجیب الخلقت ناخن کٹوا چکے ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اب چونکہ ان کی عمر 82برس ہو چکی ہے اور ناخن ان کی عمر کی وجہ سے کمزور ہوگئے تھے اسی لئے انہوں نے یہ ناخن کٹوا کرعجائب گھر میں رکھوا دئیے ہیں ۔


تازہ ترین