• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرض شناسی ،کروشیا کے فائر فائٹرز نے مثال قائم کردی


ریسکیو اہلکاروں اور فائر فائٹرز کی ڈیوٹی کافی سخت ہوتی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ان شعبوں سے وابستہ افراد ہر وقت چاق و چابند رہتے ہیں۔کروشیا کے فائر فائٹرز نے بھی ذمہ داری کی مثال قائم کرتے ہوئے ایسا ہی کیا۔

فرض شناسی ،کروشیا کے فائر فائٹرز نے مثال قائم کردی

گذشتہ دنوں منعقد ہونے والے کوارٹر فائنل میں کروشیا اور روس کے درمیان میچ سنسنی خیز مراحل میں داخل ہوچکا تھا کہ ا سی دوران زغرب میں واقع فائر ڈپارٹمنٹ میں الارم بچ اْٹھا۔

الارم سنتے ہی میچ دیکھنے والے تمام فائر فائٹرز گولی کی رفتار سے اپنا سامان اْٹھا کر بھاگ کھڑے ہوئے اور ذمہ داری کی اعلیٰ مثال قائم کردی۔

فائر فائٹرز کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر کافی مقبولیت حاصل کررہی ہے۔


تازہ ترین