نگراں حکومت کے وفاقی وزیر قانون بیرسٹر علی ظفر کا کہنا ہے کہ نوازشریف اورمریم نوازکوقانون کے مطابق عدالت کے سامنے پیش ہونا ہےجبکہ وفاقی حکومت سیکورٹی سے متعلق پنجاب حکومت کی مدد کررہی ہے۔
یہ بات علی ظفر نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی اور بتایا کہ نوازشریف اورمریم نوازکوعدالت کے سامنے پیش کرنا پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ انتخابی عمل میں حصہ لینے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن نہیں کیا جارہا، صرف امن امان کی صورتحال کو کو خراب کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہورہی ہے۔