• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک بھر میں25 جولائی کوعام تعطیل کا اعلان

 ملک بھر میں25 جولائی کوعام تعطیل کا اعلان

الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کی وجہ سے 25 جولائی کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔

الیکشن کمیشن کے اس حوالے سے جاری نوٹیفیکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ اعلان ووٹرز کی سہولت کے لیے کیا گیا۔

پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوگا اور یہ شام 6 بجے تک جاری رہے گا۔ ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ ووٹنگ کے وقت میں ایک گھنٹے کا اضافہ کیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن کے اعلامیے کے مطابق پولنگ کے اوقات میں ایک گھنٹے کے اضافے کا مقصد انتخابی عمل میں عوام کی زیادہ شرکت یقینی بنانا ہے۔

الیکشن ایکٹ کے تحت پولنگ کے دن مخصوص حالات میں الیکشن کمیشن کو یہ اختیار حاصل ہے کہ وہ ایک یا زائد پولنگ اسٹیشنز پر پولنگ کا وقت بڑھا سکتا ہے۔

تازہ ترین