خوبصورت رنگوں سے پینٹ کیا گیا پاک فضائیہ کا ایک C-130 طیارہ آج رائل انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کیلئے رائل ائیر فورس بیس فئیر فورڈ(برطانیہ) پہنچ گیا۔
پاک فضائیہ کے شہرہ آفاق نمبر6 اسکواڈرن سے تعلق رکھنے والا یہ طیارہ Concours D' Elegance ٹرافی کے مقابلے کے لئے رائل انٹر نیشنل ٹیٹو شو میں شرکت کر رہا ہے جو عام عوام کے لئے 13جولائی سے 15جولائی تک جاری رہے گا۔
اس سال ائیر شو کا مقصدرائل ائیر فورس کی صد سالہ خدمات کو خراجِ تحسین پیش کرنا ہے۔ پاک فضائیہ کے ائیر اور گراؤنڈ کریو و پر مشتمل ایک دستہ اس شو کے مختلف مقابلوں میں حصہ لے گا ۔
یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ پاک فضائیہ کے C-130طیارے نے 2016میں یہ ٹرافی جیتی تھی جب اسے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردا ر اور قربانیوں کو اجاگر کرنے کے نتیجے میں اس انعام کا حقدار قرار دیا گیا تھا ۔
رائل انٹرنیشنل ائیر ٹیٹو شو دنیا کا بہترین شو ہے جس میں دنیا کی بہترین فضائیہ کے جدید طیارے شرکت کر رہے ہیں ۔مختلف فضائی افواج ،ائیر اسپیس اور ٹیکنالوجی کی مختلف کمپنیاں اس شو میں حصہ لے رہی ہیں۔