آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ذوالقعدہ1439ھ 22؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
عوام کے جوش نےآج پتنگ پر مہر لگادی ، فاروق ستار

ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار کا کہنا ہے ایم کیو ایم کا ووٹ بینک مزید مضبوط ہوا ہے، جوش و جذبہ دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ عوام نے آج پتنگ پر مہر لگادی۔

فاروق ستار نے این اے 245 میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں شہر کے مختلف علاقوں اکبر روڈ، رنچھوڑ لائن، بزٹالائن اور دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔

اس موقع پراپنے خطاب میں فاروق ستار کا کہنا تھا لوگ کہتے تھے ایم کیو ایم تقسیم ہوگئی لیکن اس کافیصلہ 25جولائی کو ہوگاجبکہ جذبہ دیکھ کر عوام کو کامیابی کی مبارکباد دیتا ہوں۔

فارون ستار نے کراچی کے مسائل بیان کرتےہوئے سوال کیا کہ ہم جو ٹیکس دیتے ہیں کیا ان سے ہمارے مسائل حل ہوتے ہیں۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں