• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کا انتظامیہ پرانتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام

پی ٹی آئی کا انتظامیہ پرانتخابی مہم میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام

پاکستان تحریک انصاف نے اسلام آباد انتظامیہ پر الیکشن میں رکاوٹیں ڈالنے کا الزام لگادیا اور الیکشن کمیشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے الزام لگایا گیا کہ این او سی کے باوجود تحریک انصاف کی انتخابی مہم پر اسلام آباد انتظامیہ حملے کر رہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما اسد عمر کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن قبل از انتخابات دھاندلی کی کوششوں کی منظم کوششیں رکوانے میں کردار ادا کرے۔

اسد عمر نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف اسلام آباد انتظامیہ کے کردار پر شدید احتجاج کرتی ہےجبکہ اسلام آباد انتظامیہ کس کے اشارے پر تحریک انصاف کی انتخابی مہم روکنے کی کوششیں کر رہی ہےاور انتخابی ماحول کو جانبدار بنا کر انتخابات کو قابل قبول نہیں بنایا جاسکتاہے۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ قوانین کے غیر مساوی اطلاق کی گنجائش ہے نہ ہی اسے گوارا کریں گے۔

انہوں نے الیکشن کمیشن سے مطالبہ کیا کہ اسلام اباد انتظامیہ کی جانب سے انتخابی ماحول میں عدم توازن برپا کرنے کی کوششوں کا نوٹس لے اور اگر اسلام آباد انتظامیہ نے انتخابی عمل کی راہ میں رکاوٹیں ترک نہ کیں توپی ٹی آئی بھرپور ردعمل دے گی۔

تازہ ترین