• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہارون بلور کی اہلیہ کاشوہر کی جگہ الیکشن لڑنے کا اعلان

ہارون بلور کی اہلیہ کاشوہر کی جگہ الیکشن لڑنے کا اعلان

پشاور خود کش حملہ میں شہید ہونے والے اےا ین پی کے رہنما ہارون بلور کی اہلیہ نے اپنے شوہر کے حلقہ پی کے 78 سے الیکشن لڑنے کا اعلان کردیا ہے ۔

شہید ہارون بلور کے صاحبزاے دانیال بلورکا کہنا ہے کہ والد کی شہادت کے بعد ان کی والدہ پی کے 78 سے الیکشن لڑیں گی ۔

دانیال بلور نے مزید کہا کہ ہمارے حوصلے بلند ہیں، میرے والد شہید کے حلقے سے میری والدہ امیدوار ہوں گی ۔

واضح رہے کہ ہارون بلور شہید پی کے 78 سے اے این پی کے نامزد امیدوار تھے اور خود کش حملے میں ہارون بلور کی شہادت کے بعد الیکشن کمیشن نے پی کے 78 میں انتخابات معطل کر دیئے تھے ۔

تازہ ترین