آپ آف لائن ہیں
اتوار 8؍ذوالقعدہ1439ھ 22؍ جولائی2018ء
Namaz Timing
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیئرمین و ایگزیکٹوایڈیٹر: میر جاوید رحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
نیٹو ممالک کا دفاعی اخراجات میںاضافے کا فیصلہ

نیٹو اتحادیوں نے امریکی صدر کی تنقید کے بعد دفاعی اخراجات میں41 بلین ڈالر ا ضافے کا فیصلہ کر لیا ۔اس بات کا اعلان نیٹوسیکریٹری جنرل جان سٹولٹن برگ نے نیٹو اجلاس کے آخری روز پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

انہوں نے کہا کہ اس اجلاس میں شریک تمام سربراہان مملکت و حکومت نے امریکی صدر کا دیا گیا پیغام واضح طور پر سنا ۔ پہلے یورپ اپنے دفاعی اخراجات میں مسلسل کمی کر رہا تھا،اب اس میں اضافے کا وقت ہے اور ہم اضافہ کر رہے ہیں ۔

سیکرٹری جنرل جان سٹولٹن برگ کی پریس کانفرنس میں اکثر سوالات میں اس بات کی وضاحت چاہی گئی کہ کیا کوئی ایمر جنسی آرہی ہے کہ جس کیلئے فوری رقم درکار ہے ۔ اس کے جواب میں سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ ایسی کوئی بات نہیں ۔ بلکہ یہ وقت کی ضرورت اور اندرونی برڈن شیئرنگ ہے ۔

نیٹو ممالک کا دفاعی اخراجات میں اضافے کا فیصلہ

قبل ازیں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اس بات پر خوشی کا اظہارکیا کہ آخر کار نیٹو اتحادی مزید دفاعی اخراجات پر راضی ہو گئے ہیں ۔

انہوں نے کہا کہ پہلے امریکی صدور بھی نیٹو کو اپنا حصہ بڑھانے کے لئیے کہتے رہے ہیں لیکن اس بات کو اس مرتبہ زیدہ سنجیدگی سے لیا گیا ہے ۔

Chatاپنی رائے سے آگاہ کریں