• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایئر پورٹ کے راستوں پر کنٹینر، ن لیگیوں کے گھروں پر چھاپے ،گرفتاریاں،کارکنوں کا احتجاج

ایئر پورٹ کے راستوں پر کنٹینر، ن لیگیوں کے گھروں پر چھاپے ،گرفتاریاں،کارکنوں کا احتجاج

لاہور(جنگ نیوز؍صباح نیوز) پنجاب پولیس نے مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کے استقبال کی تیاریاں کرنیوالے مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے اور کریک ڈائون شروع کرکے درجنوں گرفتار کر لیے جبکہ ایئرپورٹ جانے والے راستوں پر کنٹینرز بھی لگادیے گئے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں دفعہ 144نافذ کردی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق رات گئے مسلم لیگ ن کے دفاتر پر جگہ جگہ چھاپے مارے گئے اور کئی مقامی رہنما گرفتار بھی کیے گئے جس کے بعد لاہور کے مختلف علاقوں میں ن لیگی کارکنان نے ٹائر جلا کر سڑکیں بند کردیں اور گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا۔ لاہور پولیس نے ʼمڈ نائیٹ آپریشن کرتے ہوئے بلدیاتی نمائندوں سمیت 100 سے زائد لیگی کارکنوں کو گرفتار کرلیا۔ دوسری جانب سے ڈی آئی جی آپریشنز لاہور شہزاد اکبر کا کہنا تھا کہ کسی بھی سیاسی جماعت کو قانون ہاتھ میں نہیں لینے دیں گے، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا امتیاز کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے جبکہ شرپسند کارکنان کی نظربندی اور ضابطہ اخلاق پر عمل کے سخت احکامات دیئے گئے ہیں۔

تازہ ترین