• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مریم اور حسین کے بیٹے جنید اور زکریا لندن میں گرفتار،مجھ پر تھو کا اور حملے کی کوشش کی،جنید صفدر

مریم اور حسین کے بیٹے جنید اور زکریا لندن میں گرفتار،مجھ پر تھو کا اور حملے کی کوشش کی،جنید صفدر

لندن (جنگ نیوز) مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو ایون فیلڈ ہاؤس کے باہر ایک شخص کو مکا مارنے کےالزام میں گرفتار کر لیا گیا۔ جنید صفدرکا مؤقف ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملے کی کوشش کی ۔ جس شخص کو مکا مارا گیا اسےاسپتال منتقل کردیا گیا جبکہ لندن پولیس نے جنید اور زکریا کی گرفتار کی تصدیق کرتے ہوئےکہا ہے کہ واقعے میں زخمی شخص پاکستانی ہے لیکن لگتا سفید فام ہے۔ ادھر مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نےکہا ہےکہ پی ٹی آئی ورکرز جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے، کوئی بھی ہو گالیاں دینے پررد عمل تو دیتا ہے۔تفصیلات کےمطابق مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر اور حسین نواز کے بیٹے زکریا شریف کو لندن میں واقع ان کے گھر ایون فیلڈ کے باہر سے گرفتار کرلیا گیا۔ اطلاعات کے مطابق انہیں مظاہرین سے جھگڑا کرنے اور ایک شخص کو مکا مارنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جنید صفدر پر نوجوان کو مکا مارنے کا الزام ہے۔ دوسری جانب جنید صفدر کا موقف ہے کہ مظاہرین نے مجھ پر تھوکا اور حملہ کرنے کی کوشش کی۔ادھر مریم نواز کا کہنا ہے کہ کوئی بھی ہو گالیاں دینے پررد عمل تو دیتا ہے، پی ٹی آئی ورکرز جب بھی جنید کو دیکھتے تھے تو گالیاں دیتے تھے، ایون فیلڈ فلیٹس کے باہر موجود پی ٹی آئی ورکرز نے گالیاں دیں۔

تازہ ترین