• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنوبی کوریا کے ایئر پورٹ پر روبوٹس تعینات


دور جدید میں روبوٹس کا استعمال کئی شعبوں میں بیحد عام ہوگیا ہے۔

جنوبی کوریا کے ایئر پورٹ پر روبوٹس تعینات

روبوٹس نے جہاں انسانوں کے بہت سے کام اپنے سر لے لئے ہیں وہیں جنوبی کوریا کے ایئرپورٹ پر روبوٹس تعینات کردیئے گئے ہیں ۔

جنوبی کوریا کے شہر Incheonکے انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دو روبوٹس متعارف کئے گئے ہیں جس میں سے ایک انسان دوست روبوٹ نہ صرف ایئرپورٹ پر آنے والے مسافروں کو خوش آمدید کہتا ہے بلکہ ایئر پورٹ سے متعلق ضروری معلومات کے علاوہ مسافروں کی رہنمائی بھی کرتا ہے اور اُنہیں راستہ بھی بتاتا ہے ۔

کلیننگ روبوٹ ایئرپورٹ کی انتہائی پھرتی سے صفائی کرتا ہیاور یہ روبوٹس کورین، چینی، جاپانی اور انگریزی سمیت مختلف زبانیں بولنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یوں باتیں کرتے کسٹمرز سروسز دیتے اور صفائی کرتے روبوٹس بچوں سمیت بڑوں کی بھی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں۔

تازہ ترین