• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان بمقابلہ زمبابوے،پہلا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان بمقابلہ زمبابوے،پہلا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان 5 ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ آج بلاوائیو میں کھیلا جائے گا۔

کوئینز کلب میں کھیلا جانے والامیچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے شروع ہوگا۔زمبابوے کے خلاف سیریز میں پاکستانی ٹیم کو فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے میچ میں ٹاس کو اہم قرار دیا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ یہاں سردیوں کا موسم ہے اس لئے ٹاس کی بہت اہمیت ہے، ٹاس ہارنے والی ٹیم مشکل میں گھر سکتی ہے۔

گزشتہ روز پریس کانفرنس سے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ شاداب خان کی موجودگی میں ایک اور لیگ اسپنر یاسر شاہ کو شامل کرکے ہم انہیں ورلڈ کپ کے لئے آزمانا چاہتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ زمبابوے کی ٹیم کسی بھی طرح آسان نہیں ہے اس لئے ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ ابتدائی 3 میچوں میں سیریز جیت کر مختلف کمبی نشین آزمائیں گے۔سرفراز احمد نے کہا کہ ہم کلین سوئپ کا دعویٰ کرنے کے بجائے میچ بائی میچ جانا چاہتے ہیں۔

اس سیریز کیلئے دونوں ٹیموں میں قدر مشترک چیز یہ ہے اس سال دونوں ٹیموں نے کوئی ون ڈے انٹرنیشنل میچ نہیں جیتا ہے، جبکہ پاکستان دنیا کی واحد رینکنگ والی ٹیم ہے جس نے اس سال کوئی ون ڈے نہیں جیتا ہے۔

واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے 16 جولائی، تیسرا 18 جولائی، چوتھا 20 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 22 جولائی کو کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین