• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


چین کے صوبے سیچوان میں واقع ایک کیمیکل پلانٹ میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 19 افراد ہلاک جبکہ 12 زخمی ہوگئے۔

کیمیکل پلانٹ سیچوان کے شہر چینگڈو کے انڈسٹریل پارک میں واقع ہے جس میں گزشتہ شام کو دھماکا ہوا۔

چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 19 افراد ہلاک

دھماکے کے بعد پلانٹ میں لگنے والی آگ پر قابو پالیا گیا ہے، تاہم دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

زخمیوں کو فوری طور پر مقامی اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں کی انتظامیہ نے اب ان کی حالت بہتر بتائی ہے جبکہ حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

چین کے کیمیکل پلانٹ میں دھماکا، 19 افراد ہلاک

واضح رہے کہ 2015ء میں چین کی شمالی ساحلی شہر تیانجن میں واقع کیمیکل کے گودام میں آگ لگنے کے نتیجے میں 165 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

گزشتہ سال صوبہ شینڈونگ کے ایک پیٹروکیمیکل پلانٹ میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے تھے۔

تازہ ترین