• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری

پنجاب پولیس نےسعد رفیق سمیت مسلم لیگ ن کےرہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کردیے۔

ذرائع کے مطابق آئی جی پنجاب نے ڈپٹی کمشنرکومراسلہ جاری کیا ہے جس میں آئی جی پنجاب نے مسلم لیگ ن کےرہنماؤں کینظربندی کےاحکامات دیے ہیں۔

مراسلےمیں خواجہ سعد رفیق،میاں مرغوب،بلال یاسین کو نظر بند کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں خواجہ عمران نذیر،ملک سیف الملوک کھوکھر کے نظربندی کے احکامات بھی دیے گئے ہیں ۔

مراسلےکی فہرست میں سلمان رفیق اور وحید عالم خان کا نام بھی شامل ہے ۔حکم کے مطابق تمام افراد کو 30 دن کے لیے نظر بند کیا جائے گا۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ن لیگی رہنماؤں کی وجہ سے شہرمیں نقص امن اور توڑ پھوڑ کااندیشہ ہے۔

دوسری جانب مسلم لیگی رہنما حاجی رانا بختیارکوگھرمیں نظر بند کر دیا گیا ہے اور ان کی رہائش گاہ پرپولیس اہلکار تعینات کردیے گئے ہیں۔

واضح رہےسابق وزیراعظم میاں نوازشریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی ایون فیلڈ ریفرنس میں سزا کے بعد وطنی واپسی کےموقع پر لاہور میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جس کے تحت بیشتر مقامات کو کنٹینرز لگا کر بند کردیا ہے جب کہ پولیس کی جانب سے (ن) لیگ کے کارکنان کے خلاف بھی کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تازہ ترین