• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین میں دو تاریخی ٹاورکو دھماکا خیز مواد سے زمین بوس


چین میں دو تاریخی ٹاوردھماکہ خیز موادسے لمحوں میں زمین بوس کردیئے گئے۔ لمحوں میں ڈھیر ہوتے دیوہیکل ٹاورزکے مناظر کیمرے کی آنکھ میں قید کرلئے گئے ۔

جی ہاں، یہ مناظر چین میں دیکھے گئے جہاںدریا کے قریب ایک پاور اسٹیشن کے 106میٹر بلند 2ٹاور کو چند سیکنڈ میں دھوئیں کے بادل اُڑاتے ہوئے ملبے کا ڈھیربنا دیا گیا۔

تاریخی ٹاورکو گرانے کیلئے صبح کے وقت کا انتخاب کیا گیا اور دھماکاخیز مواد کا استعمال کر کے ٹاور کو لمحوں میں ملبے کا ڈھیر بنادیاجبکہ اس منظر کو دیکھنے کیلئے مقامی افراد کی بڑی تعداد موجود تھی۔