• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
پشاور سے 5مبینہ دہشت گرد گرفتار

پشاور کے علاقے بورڈ بازار سے کالعدم تنظیم داعش کے پمفلٹ تقسیم کرتے ہوئے 5مبینہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) کے مطابق کالعدم تنظیم داعش کے 5 دہشت گرد وں کو بورڈ بازار سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔

سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں میں جبیب اللہ ولد جنت گل سکنہ ریگی للمہ، شوکت ولد اقبال سکنہ جمرود، شمس الرحمان ولد ایوب سکنہ جہانگیر آباد، احمد ولد شمس الرحمان سکنہ جہانگیر آباد اور نورزیب ولد اورنگزیب سکنہ جمرود شامل ہیں۔

پانچوں دہشت کالعدم تنظیم داعش کے پمفلٹ تقسیم کر رہے تھے اور لوگوں کو داعش میں شامل ہونے کی دعوت دے رہے تھے۔

تازہ ترین