• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
’’انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے‘‘

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ انہیں عام انتخابات میں فتح کا مکمل یقین ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کو انٹرویو دیتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی نے اسٹیبلیشمنٹ کی جانب سے ان کی انتخابی مہم کو سازگار ماحول فراہم کرنے کے الزامات کی تردید کردی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم بننے پر اینٹی کرپشن مہم کے اپنے وعدوں کا جزوی نمونہ پیش کروں گا اور پاکستان میں چین کی طرح غربت میں کمی کے پروگرام پر عمل کیا جائے گا،

چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پاکستان کو غربت کے خاتمے کیلئے چین کی مثال لینی ہے،انہوں نے اس مسئلے کے حل کیلئے چینی حکام سے ملاقاتیں بھی کی ہیں۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکی فورسز افغانستان میں جتنا قیام کریں گی سیاسی مصالحت کے مواقع اتنے ہی کم ہوں گے۔

تازہ ترین