سابق وزیر اعظم اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کی لندن آمد کے پیش نظرلاہور کےبیشتر علاقوں میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے جبکہ انٹرنیٹ سروس بھی بند ہونے کی شکایات موصول ہوئی ہے۔
ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت نےسہہ پہر3سےرات11بجےتک موبائل فون سروس بندرکھنےکی سفارش کی تھی۔
لاہور اور اسلام آباد میں سیکیورٹی کے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں جب کہ لاہور میں میٹرو بس سروس بھی معطل ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت نے ایون فیلڈ ریفرنس میں نواز شریف کو 11 سال، مریم نواز کو 7 اور کیپٹن (ر) محمد صفدر کو ایک سال قید کی سزا سنائی ہے۔
نواز شریف کے داماد اس وقت اڈیالہ جیل میں قید ہیں اور سابق وزیراعظم اور ان کی صاحبزادی کے پاکستان پہنچنے پر انہیں بھی اڈیالہ جیل لے جایا جائے گا۔
دوسری جانب مسلم لیگ ن کےقائدمحمد نواز شریف اور ان کی صاحبزادی مریم نواز کے استقبال کےحوالےسےاپنے ویڈیو پیغام میں شہباز شریف نے کہا ہے کہ آج ایک تاریخی اور ریاستی جبر اورتشدد کی ناکامی کا دن ہے۔ کارکن جوق درجوق ایئرپورٹ پہنچ کرنوازشریف کا والہانہ استقبال کریں۔
اس سے قبل پنجاب پولیس نےسعد رفیق سمیت مسلم لیگ ن کےرہنماؤں کی نظربندی کے احکامات جاری کئے ہیں۔